کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ڈیزل فروخت پر پابندیاں، یومیہ خریداری 200 لیٹر تک محدود،مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث ملک میں ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی، حکومت نے بڑے خریداروں کی پمپوں سے خریداری روک دی۔ ذخیرہ اندوزی وقلت پر اقدامات،سرکاری پمپوں میں بڑھتی طلب نے حکومت کو متحرک کیا،پابندیاں 90روز کیلئےنافذکی گی ہیں۔ بھارتی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور عالمی تیل سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث ایندھن کی ممکنہ قلت روکنے کے لیے نئے ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔ حکومتی حکم نامے کے مطابق تجارتی اور بڑے خریدار اب ریٹیل پٹرول پمپوں سے پٹرول اور ڈیزل نہیں خرید سکیں گے۔