کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور ایران دوبارہ شروع ہونے والی جنگ سے امن تک کیسے پہنچے؟ امریکی ہیلی کاپٹر کے حادثے نے کشیدگی میں اضافہ کیا ، دونوں فریق پیچھے ہٹنے اور مذاکرات پر مجبور ہوئے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر ایرانی ڈرون سے پیش آنے والے واقعے میں متاثر ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تجارتی جہازوں کی نگرانی کر رہا تھا جب ایک ڈرون کے پھٹنے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔