• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارب پتی سرمایہ کار اسٹیو شوارزمین نے دنیا کی سب سے مہنگی سپر یاٹ خرید لی

دنیا کی سب سے مہنگی سپر یاٹ پروجیکٹ 1014(تصویر سوشل میڈیا)۔
دنیا کی سب سے مہنگی سپر یاٹ پروجیکٹ 1014(تصویر سوشل میڈیا)۔

ارب پتی ہیج فنڈ ٹائیکون نے 400 ملین ڈالر میں دنیا کی سب سے مہنگی سپر یاٹ خرید لی۔ یہ 332 فٹ اونچا جہاز اپنے ہیلی کاپٹر پیڈ، بیچ کلب اور شیشے کے نیچے والے سوئمنگ پول کی وجہ سے لگژری سہولیات سے مزین ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے بلیک اسٹون کے باس اسٹیو شوارزمین نے اگلے سال اپنی 80 ویں سالگرہ سے قبل اس لگژری یاٹ کو خریدا ہے۔ ہالینڈ میں بنایا گیا اور برطانوی انجینئرنگ فرم آر ڈبلیو ڈی نے پیرس میں مقیم اسٹوڈیو چاہان کے اندرونی حصوں کیساتھ اسے بہترین اور دلکش ڈیزائن کیا۔

مسٹر اسٹیو شوارزمین(تصویر سوشل میڈیا)۔
مسٹر اسٹیو شوارزمین(تصویر سوشل میڈیا)۔

اس جدید ترین یاٹ جس کا نام پروجیکٹ 1014 ہے، 2023 سے زیر تعمیر ہے اور حال ہی میں اس نے سمندری تجربات شروع کیے ہیں شوارزمین کے ماحولیاتی اسناد کی وجہ سے خریداری کی جانچ پڑتال کا امکان ہے۔

ارب پتی سرمایہ کار دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری فرموں میں سے ایک بلیک اسٹون چلاتے ہیں، جس کے زیر انتظام اثاثے اس وقت 1.3 ٹریلین ڈالرز سے زائد ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت دنیا کے کئی خیراتی اداروں میں بھی اسکی کمائی کا بڑا حصہ بطور چیئرٹی جاتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید