فیروزوالہ(نامہ نگار)فیروزوالہ حمزہ کالونی میں آوارہ باولے کتے نے 12 سالہ لڑکے معاذ کا پاؤں کاٹ کھایا،انتظامیہ کی غفلت نے معصوم جانیں خطرے میں ڈال دیں۔لڑکے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروزوالہ منتقل کیا گیا،روز بروز کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات سے مقامی رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیلنے لگا،شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ہر واقعے کے بعد عارضی حرکت میں آتی ہے مگر مستقل حل کے لیے کوئی مؤثر حکمتِ عملی نظر نہیں آتی۔ویکسینیشن، نیوٹرنگ اور باقاعدہ ریسکیو جیسے بنیادی اقدامات ناپید ہیں۔