امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا سے فرانس جائیں گے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے وقت میں جنیوا پہنچے ہیں جب یہاں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔
علم میں رہے کہ گزشتہ رات امریکا اور ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا۔
اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اعلان کیا کہ جمعے کو جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا نے امن کا تاریخی سنگِ میل عبور کیا ہے، جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا۔