کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے اثرات کے باعث عالمی معیشت، توانائی اور تجارت پر طویل دباؤ کی پیشگوئی،خلیجی ممالک پر حملوں سے توانائی انفراسٹرکچر کو بھاری نقصان، ہرمز بندش سے عالمی تیل کی ترسیل متاثر اور قیمتوں میں اضافہ ہوا، جنگ پرامریکا اوراسرائیل کے اربوں ڈالر اخراجات،عالمی بینک اور او ای سی ڈی نے ترقی کی شرح کم کر دی۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے اثرات عالمی معیشت، توانائی کی منڈیوں اور تجارتی راستوں پر طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران خلیجی ممالک، خصوصاً متحدہ عرب امارات، کو ایرانی حملوں سے توانائی اور شہری انفراسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔