لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال میں انسدادِ ڈینگی ڈے منایا گیا۔ اس سلسلے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت وائس پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین اور پروفیسر ڈاکٹر خرم سلیم نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین نے ڈینگی کی علامات، اس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے احتیاط سب سے بڑا ہتھیار ہے۔