لاہور( پ ر)پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے )، جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے نے سی بی ڈی پوٹھوہار کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب میں مستقبل سے ہم آہنگ شہری ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ پوٹھوہار کی سرزمین میں واقع یہ منصوبہ ایک ایسی جدید منزل کے طور پر تصور کیا گیا ہے ، جبکہ یہ منصوبہ خطے کی معاشی خوشحالی کو بھی نئی جہت دے گا۔حکومتِ پنجاب کے وژن اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شروع کیے جانے والے اس منصوبے کا مقصد ایسے جدید شہری مراکز قائم کرنا ہے جو آنے والے کل کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہوں۔