برطانوی لڑکی کو سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز کے مطابق برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی نے کارروائی کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم وقار احمد لاڑکانہ کا رہائشی ہے جسے قمبر شہداد کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
طارق نواز نے بتایا کہ ملزم برطانوی لڑکی سے سوشل میڈیا ایپس پر فحش تصاویر شیئر کرتا تھا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمے کے اندارج کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔