• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: مایوں بیٹھی دلہن کے قتل میں ملوث بھائی گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں 6 روز قبل مایوں میں بیٹھی دلہن کو فائرنگ کر کے قتل کرنے میں ملوث اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم مقتولہ کے بھائی کو سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے سے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی ملزم سمیت 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی فیضان علی نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزم اپنی بہن کی شادی اپنے دوست سے کروانا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ 6 روز قبل گرفتار ملزم اپنے دوست اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مایوں میں بیٹھی بہن کو لے جانے آیا تھا جب بہن نے جانے سے انکار کیا تو گرفتار ملزم کے دوست نے دلہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید