• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: فائرنگ سے بہن کو قتل کر کے بھائی فرار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

جیکب آباد میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات جیکب آباد کے گاؤں اوستا بلیڈنو میں پیش آیا ہے، جہاں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی 20 سالہ بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید