کراچی (نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی حمایت نے سیاسی اختلافات کو پس منظر میں دھکیل دیا۔ لاس اینجلس میں ہزاروں ایرانی شائقین نے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی،مختلف سیاسی نظریات کے حامل تماشائی ایک ہی صف میں نظر آئے۔میچ کے دوران ’’ایران، ایران‘‘ کے نعروں نے ماحول گرما دیا، کھلاڑیوں کے دونوں گولوں پر پورا اسٹیڈیم جشن میں ڈوب گیا۔