• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، اگر مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو ہم دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں۔

فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واضح کردوں کوئی امریکی ایران میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، اس کے ساتھ اہم ڈیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹس بلندیوں پر ہیں، تیل کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں، اگر ڈیل نہ ہوتی تو پوری دنیا معاشی دباؤ کا شکار ہوتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مصری صدر کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے، متنازع ڈیم کے مسئلے پر بھی بات چیت کریں گے، مصر کے ڈیم پروجیکٹ میں امریکا مدد کرے گا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالرز کے فنڈز کی رپورٹس غلط ہیں، امریکا ایران میں سرمایہ کاری نہیں کر رہا، حزب اللّٰہ سے نمٹنے کے لیے شامی رہنما سے بات کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں فوری پابندیوں میں نرمی شامل نہیں، ایران پر پابندیوں میں نرمی سے متعلق بعد میں بات کریں گے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے بریک تھرو پر صدر ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حتمی معاہدے کے منتظر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید