لاہور(خبرنگار) علماء کرام نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے امت نے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے زیراہتمام مرکز ختم نبوت مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن لاہور میں امیر مجلس لاہور مفتی محمدحسن کی زیر صدارت ختم نبوت علماء کنونشن منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں لاہور بھر کے علماء کرام نے شرکت کی کنونشن میں مہمانان خصوصی مولانا اللہ وسایامرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،مولانا محمد امجد خان ،چیئرمین پنجاب قرآ ن بورڈ و نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا زبیرحسن، شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ مولاناپروفیسر محمدیوسف خان تھے۔ کنونشن میں شیخ الحدیث مولانا صوفی محمداکرم، وفاق المدارس العربیہ لاہور کے مسؤل مفتی محمدخرم یوسف ، مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر، وفاق المدارس کے مولانا عبداللہ مدنی، حافظ نعمان ھامد،مولانا محمد اشرف گجر،مولانا ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، ، ودیگر نے شرکت کی۔