• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 48 دن کی شادی کے دوران تشدد اور کیمروں سے نگرانی سے تنگ آ کر نئی دلہن نے خودکشی کر لی

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 26 سالہ وشاکھا تلکار نے سسرالیوں کے تشدد اور ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وشاکھا تلکار کی شادی رواں سال 30 اپریل کو ڈاکٹر نیتن تلکار سے ہوئی تھی اور شادی کے صرف 48 دن بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

وشاکھا تلکار کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ شوہر اور سسرالی رشتے دار جہیز، زیورات اور رقم کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے۔

وشاکھا کے والدین کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر اور باہر نگرانی کے لیے کیمرے نصب تھے اور شوہر ہر وقت ہماری بیٹی کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا تھا۔

اہلِ خانہ کے مطابق وشاکھا کو پڑوسیوں سے بات کرنے پر بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، واقعے سے 2 دن قبل بھی وشاکھا کو ایک خاتون پڑوسی سے گفتگو کرنے پر مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے متوفیہ کے شوہر نیتن تلکار، والدہ چھایا تلکار اور بھائی نناد تلکار کے خلاف ذہنی و جسمانی ہراسانی اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وشاکھا کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید