• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کیے

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے ورسائی کے تاریخی محل میں ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے امریکا نے ایران کے ساتھ 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کے نکات جاری کر دیے ہیں اور اس مفاہمتی یادداشت کا ٹائٹل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت رکھا گیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ فی الحال جمعے کو مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ملاقات کچھ گھنٹے پہلے تک طے شدہ تھی تاہم معاہدے پر دستخط کے بعد اجلاس پر توقف کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جمعہ کو ملاقات کا فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے اور جنیوا میں وفود کی شرکت بدستور شیڈول کے مطابق ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید