آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملک کی واحد آئل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
آذربائیجان کی وزارتِ ہنگامی حالات کے مطابق آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ ریفائنری سالانہ تقریباً 65 لاکھ میٹرک ٹن خام تیل اور یومیہ لگ بھگ 1 لاکھ 30 ہزار بیرل تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔