• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز جنگ سے پہلے کی صورتحال پر واپس نہیں جائے گا، قالیباف

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے کی صورتحال پر واپس نہیں جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب بین الاقوامی قوانین یا بحری جہاز رانی کے خلاف اقدام نہیں۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے فیس وصول کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 300 ارب ڈالر ایران میں سرمایہ کاری کے لیے مختص کیے گئے ہیں،300 ارب ڈالر کاایک حصہ تعمیرِ نو پر خرچ ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید