• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفاہمتی یادداشت پر ایرانی اور امریکی صدور دستخط کرسکتے ہیں: اسماعیل بقائی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت پر دستخط دونوں ممالک کے صدور کرسکتے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ  مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے صدور کے دستخط کی تجویز تاحال زیرِ غور ہے۔

انہوں نے کہا اس پر اتفاق ہوا کہ ایک مخصوص مدت میں آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کو معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا، ضرورت پڑنے پر دیگر ممالک سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے سلسلے میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط جمعے کو پاکستان کی میزبانی میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید