• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: شیخ زاید روڈ کی ایک عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، حکام

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

دبئی کے ایمریٹس فنانشل ٹاورز (Emirates Financial Towers) کی بالائی منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ 

پولیس، سول ڈیفنس اور امدادی ٹیموں نے چند منٹوں میں آگ بجھا دی۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی زیر مرمت منزل پر لگی تھی۔ 

آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید