• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کی جگہ پیپر دے کر 2.4 ملین پاؤنڈز کمانے والے ڈلیوری ڈرائیور کو سزا

طالبعلموں کی بڑی تعداد کو امتحانات میں دھوکا دہی کے ذریعے مدد کر کے 2.4 ملین پاؤنڈز کمانے والے ڈلیوری ڈرائیور کو جیل بھیج دیا گیا۔ یہ ٹیوٹر دوسروں کی جگہ امتحان دیکر رقوم حاصل کرتا تھا۔

لندن سے برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمیزون ڈلیوی ڈرائیور شاہد عدنان نے بدنیتی کرکے سو سے زائد طالبعلموں کو امتحانات میں دھوکا دہی کیلئے معاونت کے عوض بھاری وصولیاں کیں۔

عدالت نے الزامات سچ ثابت ہونے پر تین سال کیلئے جیل یاترا پر بھیج دیا۔ لیورپول میں ٹیوٹر نے یونیورسٹی کا کورس مکمل کر کے آن لائن ٹیسٹ لیے ایک نوجوان نے کام مکمل کرنے کیلئے 14ہزار پاؤنڈز ادا کیے، یہ اپنے خاندان کو دبئی میں عیش و عشرت کیلئے بھیجتا رہا۔

لیورپول جان مورس یونیورسٹی کے کمپیوٹر فرانزک سائنس کے ایک طالب علم نے اپنے کورس ورک کو حوالے کیا لیکچرار نے ڈیجیٹل فرانزک ٹول کا استعمال کرتے ہوئے یہ چیک کرنے کے لیے پین ڈرائیو پر معیاری جانچ پڑتال کی کہ یہ طالب علم کا اپنا کام تھا اور اسے پتہ چلا کہ یہ اسٹڈی شارپ لمیٹڈ کی طرف سے چلائی جانے والی کمپنی سے منسلک ہے۔

ڈیوائس میں یونیورسٹی کے نیٹ ورک کے لیے انفرادی لاگ ان کی اسناد بھی موجود تھیں، دو ران تحقیقات اور چھاپہ مارنے پر ملزم کے گھر سے بڑی مقدار میں نقدی ملی جبکہ بینکوں اور تجارتی کھاتوں کے ریکار ڈکے مطابق 2.4 ملین پاؤنڈ سے زائد رقوم سامنے آئی استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ 124سے زائد طالبعلموں کی دہوکا دہی سے مدد کرکے پیسے کمائے گئے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید