• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی بجٹ میں کٹوتی سے خطرے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

اسلام آباد (قاسم عباسی)ہمسایہ ممالک کی بھاری سرمایہ کاری، پاکستان کا موسمیاتی بجٹ میں کٹوتی  سے خطرے   میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، موسمیاتی بجٹ میں 60 فیصد سے زائد کی نمایاں کٹوتی، وفاقی حکومت نے 2.4 ارب روپے مختص کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب پڑوسی ممالک موسمیاتی لچک پر زیادہ بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں، پاکستان کی جانب سے اپنے مالیاتی بجٹ برائے 27-2026 میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کا فیصلہ سامنے آیا ہے، حالانکہ اس بات کے مسلسل شواہد مل رہے ہیں کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ وفاقی حکومت نے مالیاتی بجٹ برائے 27-2026 میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کے لئے 2.4 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو کہ پانچ سال قبل مختص کیے گئے تقریباً 6.4 ارب روپے کے مقابلے میں 60 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی ہے۔

اہم خبریں سے مزید