کراچی کے مختلف منصوبوں کے لیے وفاقی بجٹ میں مختص فنڈز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دستاویز کے مطابق کراچی اربن انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ پیکیج کے لیے7 ارب 50 کروڑ روپے اور گریٹر کراچی واٹر بلک سپلائی اسکیم کے لیے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
وفاقی بجٹ میں گرین لائن بس کراچی کے لیے 1 ارب 98 کروڑ روپے اور ضلع غربی کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے 24 کروڑ 54 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے 22 کروڑ روپے، لانڈھی، کورنگی ٹاون میں سڑکوں، پانی، نکاسیٔ آب اور پلے گراؤنڈز کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ضلع وسطی کراچی میں سڑکوں، گلیوں، پانی اور نکاسیٔ آب کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے، ملیر میں سڑکوں، گلیوں اور نکاس آب کے لیے 5 کروڑ روپے اور کراچی کوسٹل پاور پراجیکٹ یونٹ ون اور ٹو کے لیے 1 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔