• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لئے خطیر فنڈز مختص کئے، شرجیل میمن

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27کے بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لئے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں، جو شہر کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔سندھ حکومت کراچی کو جدید، ترقی یافتہ اور عالمی معیار کے شہر میں تبدیل کرنے کے وژن پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ اس شہر کی ضروریات کو ترجیح دی ہے۔ شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے جیسے میگا منصوبے کراچی کی ٹریفک کے مسائل کے حل اور شہری رابطوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید