• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پالیسی میں بڑا یوٹرن، ایران کو تیل مکمل قیمت پر فروخت کرنے کی اجازت مل گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکا اور ایران کے درمیان عبوری معاہدے کے بعد ایران کو اپنی تیل کی برآمدات مکمل قیمت پر فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے جسے امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ماضی میں ایران پابندیوں کے باوجود اپنا تیل فروخت کرتا رہا ہے تاہم امریکی پابندیوں کے خوف کے باعث خریدار ممالک اسے بھاری رعایت پر خرید رہے تھے۔

اب ایران عالمی منڈی میں تیل مکمل قیمت پر فروخت کر سکے گا جس سے ایرانی معیشت کو سیکڑوں ملین ڈالرز کی اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کو دیگر پابندیوں میں نرمی اور منجمد فنڈز تک رسائی کے لیے معاہدے میں طے شدہ شرائط اور اہداف پورے کرنا ہوں گے۔

الجزیرہ کے مطابق اس حالیہ پیش رفت کو ایران کے لیے اہم معاشی ریلیف اور خطے میں سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید