• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف

باقر قالیباف---فائل فوٹو
باقر قالیباف---فائل فوٹو

ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا۔

سوئٹزر لینڈ میں مذاکرات کے بعد واپسی پر ایرانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد ایرانی وفد نے مذاکرات چھوڑ دیے تھے، ٹرمپ نے ایرانی صدر، مذاکراتی ٹیم، ایرانی سر زمین پر ممکنہ حملوں سے متعلق دھمکی آمیز بیانات دیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے جے ڈی وینس سے کہا کہ ہم یہاں مذاکرات کے لیے آئے ہیں، آپ کے صدر نے دھمکیاں دی ہیں، دستخط شدہ مفاہمت کے پہلے نکتے کے مطابق کسی قسم کی دھمکی یا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔

قالیباف کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز بیان کے بعد ایرانی وفد مذاکرات چھوڑ کر چلا گیا اور دوبارہ واپس نہیں آیا تھا، جس کے بعد امریکا نے ثالثوں کے ذریعے ایک اور ملاقات کی درخواست کی، لیکن ایران نے اسے مسترد کر دیا۔

باقر قالیباف نے کہا کہ قطری اور پاکستانی ثالث کار ایرانی وفد سے ملے، ایران نے واضح کیا کہ ثالثوں سے بات کرے گا، امریکی وفد سے براہِ راست مذاکرات نہیں ہوں گے، 80 منٹ کے مذاکرات اور مشاورت کا نتیجہ پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید