• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمانی وزیرِ خارجہ کی عباس عراقچی اور باقر قالیباف سے ملاقات

عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف — فائل فوٹوز
 عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف — فائل فوٹوز

 عمانی وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے مسقط میں ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں حالیہ ایران امریکا مفاہمتی یادداشت، خصوصاً آبنائے ہرمز سے متعلق شقوں پر تعمیری تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں عمانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور آبنائے ہرمز سے بلا معاوضہ اور محفوظ بحری آمد و رفت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

عمانی وزارتِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں عمان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی تازہ صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ سفارتی ماحول کو امن، کشیدگی میں کمی اور خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

ملاقات میں عمان اور ایران کے اعلیٰ سفارتی حکام اور دونوں ممالک کے وفود بھی شریک تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید