• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف ملتان نہیں، دیگر علاقوں میں بھی منصوبے، پیسے وفاق نے دیئے، مراد شاہ

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملتان میں صوبائی حکومت کے بجٹ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پارک بنانے کی تصدیق کردی، انہوں نے کہا کہ صرف ملتان نہیں دیگر علاقوں میں بھی منصوبے بنارہے ہیں، ا اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق نے ہمیں پیسے دیے ہیں کہ آپ دوسرے صوبوں میں ہمیں منصوبے بنا کردیں،چیلنج کرتے ہیں کوئی ایک روپیہ بھی غلط افراد کو چلا گیا ہو تو ہم ذمہ دار ہیں۔بجٹ سے متعلق سندھ اسمبلی سے خطاب میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہاں کے مقامی افراد کہتے ہیں کہ سندھ ہمارے صوبوں میں آکر کام کرے۔ صوبے کی ترقی کےلیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اجلاس میں 143 ارکان نے بات کی، یہاں کہا جاتا ہے کہ ہمیں حق نہیں ہے، شکر کریں کہ آپ کسی اور جگہ نہیں ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ سندھ سے نکل کر ذرا پنجاب کا بھی رخ کر کے دیکھ لیں، اس سر زمین کی تھوڑی عزت کرلیں۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا سانحہ گل پلازا کی رپورٹ جلد پبلک کردی جائے گی، سانحہ گل پلازا کےلیے 8 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید