• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپیل میں مداخلت صرف غیرمعمولی حالات میں ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے کہا کہ اپیل میں مداخلت صرف غیر معمولی حالات میں ہوسکتی ہے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ کسی ملزم کی بریت کا فیصلہ’’دہرے قرینہ بے گناہی‘‘ (Double Presumption of Innocence) کا حامل ہوتا ہے، اس لیے اپیل میں ایسے فیصلے کو صرف اسی صورت کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے جب قانون یا شواہد کی واضح اور سنگین غلطی ثابت ہو۔ عدالت نے اسی اصول کی بنیاد پر جعلی پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کیس میں ملزم الطاف یوسف کی بریت بحال کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اہم خبریں سے مزید