• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا جانے والے دو مسافر سائبر فراڈ نیٹ ورک سے روابط پر آف لوڈ

کراچی( مطلوب حسین )فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نےانڈونیشیا جانے والے دو مسافروں کو مبینہ طور پر سائبر فراڈ نیٹ ورک سے روابط پر آف لوڈ کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مبینہ طور پرسائبر فراڈ نیٹ ورک سے منسلک دو مسافروں حنظلہ عظیم سکنہ فیصل آباد اور احمد علی سکنہ راولپنڈی کو آف لوڈ کردیا ، جو وزٹ ویزا پر انڈونیشیا سفر کر رہے تھے، ایف آئی اے حکام کے مطابق دوران امیگریشن کلیئرنس دونوں مسافروں کو مشکوک سفری معلومات کی بنیاد پر مزید جانچ پڑتال کے لیے روک لیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید