کراچی(نیوزڈیسک)فرانس میں پیرا شوٹنگ اسکول کا ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے ہیں، یہ افراد پہلی بار اسکائی ڈائیونگ کے لیے جہاز میں سوار تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمال مشرقی شہر ٹومبلین میں اتوار کو ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہوگئے۔