کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ میں تاریخ کی بدترین گرمی، درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ، فرانس میں ایک ہزار اموات، بیشتر متاثرین بزرگ شہری، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ، جرمنی، فرانس، ڈنمارک، جمہوریہ چیک اور سوئٹزرلینڈ آگ کی لپیٹ میں، احتیاط کی ہدایات، 40 ڈگری سے زائد درجہ حرارت سے بجلی، ٹرانسپورٹ اور زراعت کو شدید نقصان، ہیٹ الرٹس جاری، ماہرین نے موسمیاتی تبدیلی کو بنیادی سبب قرار دیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق یورپ اس وقت تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لہر کا سامنا کر رہا ہے، جہاں فرانس سمیت متعدد ممالک میں درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہو گئے ہیں۔