• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحابہ کرام و اہلِ بیتِ اطہارؓ کی محبت و تعظیم ایمان کا تقاضا ہے،مقررین

لاہور( خبر نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ کچا جیل روڈ لاہور کے زیراہتمام مقامی ہال میں مولانا عبدالرحمن کی سرپرستی میں عظیم الشان ختم نبوت، عظمتِ صحابہؓ و اہلِ بیتِ کانفرنس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، کانفرنس میں علماء کرام، مشائخِ عظام اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،مولانا محمد امجد خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام، مولانا عزیزالرحمن ثانی تھے، جبکہ دیگر مقررین میں مولانا عبدالشکور حقانی، میاں پیر رضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدقاسم گجر، مولانا محمدعمران نقشبندی، مولانا مہتاب فاروق، مولانا ناصر عزیز،مولانا سمیع اللہ، مفتی محمد سفیان، مولانا محمد سعد، مولانا عزیز اللہ، مولانا طیب عثمانی، مولانا مختار الحق ظفر، مولانا یونس مدنی، جناب بنیامین اور دیگر جید علماء کرام نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہلِ بیتِ اطہار رضی اللہ عنہم کی عظمت و محبت کو ایمان کا لازمی جز قرار دیتے ہوئے امتِ مسلمہ کو دِ ین سلام کے بنیادی عقائد پر ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے اور صحابہ کرام و اہلِ بیتِ اطہار کی محبت و تعظیم ایمان کا تقاضا ہے۔عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے اور اس کا تحفظ ہر مسلمان کی ایمانی ذمہ داری ہے۔
لاہور سے مزید