لاہور(خصوصی رپورٹر)محرم الحرام کے دوران مقدس شبیہ ذوالجناح کے لیے محکمہ لائیوسٹاک نے مؤثر خدمات سرانجام دیں صوبہ بھر میں 249 شبیہ ذوالجناح کا معائنہ و علاج کیا گیا جبکہ 135 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز اور 794 افسران و اہلکار جلوسوں کے ساتھ تعینات رہے تاکہ بروقت ویٹرنری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔لاہور ڈویژن میں 92 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز، 519 افسران و اہلکار اور ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز نے 197شبیہ ذوالجناح کا معائنہ کیا ۔اورموقع پر علاج و ادویات فراہم کیں۔