• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروزوالہ،رچنا ٹاؤن میں8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،شہری بلبلا اٹھے

فیروزوالہ(نامہ نگار)رچنا ٹاؤن اور شیخوپورہ روڈ سب ڈویژن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے۔لیسکو فیروزوالہ اور کوٹ عبدالمالک سرکل کے عملہ کی غفلت،لاپرواہی کی وجہ سے سخت گرمی میں 8 ،10 گھنٹے بجلی بند رہنے لگی،شدید گرمی اور حبس میں لیسکو سرکل فیروزوالہ اور سرکل کوٹ عبدالمالک کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔رچنا ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقوں امامیہ کالونی،رچنا ٹاؤن،گجر چوک،رانا ٹاون،فیروزوالہ،پمپ والا بازار اور شیخوپورہ روڈ سب ڈویژن کے علاقوں خاکی،نظام پورہ،شرقپور خورد،آصف آباد اور دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اپنے عروج پر 8 سے 10 گھنٹے بجلی شدید گرمی اور حبس میں بجلی غائب رہنے لگی ۔
لاہور سے مزید