• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ عاشور پر فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے

لاہور(خصوصی رپورٹر) یومِ عاشور پر صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے- صوبائی وزراء، انتظامی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام فیلڈ میں موجود رہے اور مرکزی و حساس عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کرتے رہے ۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین اور چیف سیکرٹری پنجاب کے ہمراہ مرکزی صوبائی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سیف سٹیز لنک کے ذریعے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مرکزی اور حساس عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات اور سرگرمیوں کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سینئر وزیر پنجاب کو یومِ عاشور کے سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید