لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔ لوئر مال کے علاقے میں انتصار علی سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں خاور محمود سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں اسماعیل احمد سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں کاشیان رضا سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ ہڈیارہ میں عبید حسن سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گجومتہ کے قریب نامعلوم چور سپر مارٹANF کی تجوری کے تالے توڑ کر18 لاکھ روپے نقدی لوٹ کرلےگئےادھر نصیر آباد سے زاہد علی اور سول لائنز سے عمران احمد کی گاڑیاں چوری ہو گئیں، جبکہ مصری شاہ سے اکرم حسین، گارڈن ٹاؤن سے ندیم اختر اور ستوکتلہ سے ساجد محمود کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے۔