لاہور (نیوزرپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عوام کو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے ثمرات سے محروم رکھنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت آئل مافیا کے سامنے بے بس ہو چکی ہے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔