• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزاداروں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئیں، عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے محرم الحرام کے دوران فرائض انجام دینے والے محکمہ صحت و آبادی کے افسران، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل، ریسکیو اور سپورٹنگ اسٹاف کو شاندار خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ شدید گرمی اور مشکل حالات کے باوجود محکمہ صحت و آبادی کے افسران اور عملے نے مثالی خدمات سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن ویلز کے ذریعے عزاداروں کو بروقت، معیاری اور بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ‎کی قیادت میں مؤثر پلاننگ اور پوری ٹیم کی انتھک محنت سے یومِ عاشورہ کے دوران پنجاب بھر میں عزاداروں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔
لاہور سے مزید