• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل آرگینک ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرے ،نجم مزاری

لاہور(خصوصی رپورٹر)نجم مزاری نے کہا ہے کہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل آرگینک زراعت، مصنوعات اور جڑی بوٹیوں کے شعبے کو برآمدی صنعت کے طور پر ترقی دینے کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے ،پاکستان زرخیز زرعی زمین، متنوع موسمی حالات، قدرتی وسائل اور قیمتی جڑی بوٹیوں کی بدولت آرگینک مصنوعات کی پیداوار کے لیے غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم مربوط پالیسی، عالمی معیار کی سرٹیفکیشن، ویلیو ایڈیشن اور جدید پراسیسنگ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث اس شعبے کی حقیقی استعداد سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔
لاہور سے مزید