• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈڈونیشن سوسائٹی AMCکےزیراہتمام خون عطیہ کرنے کی اہمیت پرآگاہی واک

لاہور ( جنر ل رپورٹر ) ایک تندرست شخص کا عطیہ کردہ خون کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریض کے لیے نئی زندگی کا پیغام بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے بلڈ ڈونیشن سوسائٹی امیر الدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ آگاہی واک کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات، حادثات اور مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کو بروقت خون کا عطیہ دے کر بیش بہا انسانی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
لاہور سے مزید