لاہور ( جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز اسپتال کی لیب کا دورہ کیا صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ایئر کنڈیشنر کے صحیح ورکنگ میں نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر مینٹیننس کروانے کی ہدایت کی- صوبائی وزیر نے مریضوں سے ملاقات کی اور عملے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا بہترین علاج معالجہ اولین ترجیح ہے-