کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) قبائلی لشکر کے معتبرین خان جی کاکڑ ، نعمت اللہ اچکزئی اور سکندر کاکڑ نے کہا ہے کہ زرغون غر میں امن و امان کی صورتحال خرابہے علاقے میں امن کی بحالی اور لوگوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زرغون غر سے متعلق ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک خاتون اپنی پریشانی کا اظہار کررہی ہے اس طرح کے واقعات سے علاقہ کے لوگ خوف و ہراس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیںپشتون اور بلوچ صدیوں سے یہاں بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں ہم بلوچستان کے نوابوں ، سرداروں اور مسلح تنظیموں کی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقے میں خوف و ہراس کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اگر حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو ہم اپنی ماؤں بہنوں کی عزت و ناموس کے تحفظ کیلئے نکلیں گے۔