• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج امریکی فضائی حملوں میں 3 اہلکار شہید ہوئے: پاسداران انقلاب بحری فوج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایرانی پاسدارن انقلاب کی بحری فوج نے کہا ہے کہ آج صبح صوبہ خوزستان پر امریکی فضائی حملوں میں پاسدارن کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری فوج کا کہنا ہے کہ ہرمز میں امریکی مہم جوئی یا جہاز رانی میں مداخلت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

بحری فوج ایرانی پاسدارن انقلاب نے کہا کہ غیر ملکیوں کو آبنائے ہرمز میں کوئی دلچسپی نہیں، امریکا کی فوجی مہم جوئی آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے میں رکاوٹ کی وجہ بنے گی۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی بحری فوج کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے ختم ہونے کا اعلان کیا۔ 

امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد ایران اور امریکا نے ایک دوسرے کے فوج اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے دعوے کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید