• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان: فضا میں اُڑتے جنگی طیارے میں اچانک آگ لگ گئی

کولاج فوٹو: اسکرین گریب
کولاج فوٹو: اسکرین گریب

یونان کے ایک مشہور تفریحی جزیرے پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک فوجی لڑاکا طیارے میں دورانِ پرواز پُراسرار طور پر آگ لگ گئی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے انجن اور پروں سے اٹھتے ہوئے شعلے زمین سے بھی واضح طور پر دیکھے گئے، جس کے بعد پائلٹ نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کی ’زاکینتھوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب طیارے نے رن وے پر اترا تو اس وقت بھی طیارے سے شعلے نکل رہے تھے، جو لینڈنگ کے فوراً بعد رن وے کے ایک بڑے حصے پر پھیل گئے۔

ایئرپورٹ پر موجود فائر بریگیڈ اور ہنگامی امداد کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور فوری آگ پر قابو پایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے میں پائلٹ مکمل طور پر محفوظ رہا اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔

طیارہ رن وے پر ہونے کے باعث یونانی ایئرپورٹ پر مسافر طیاروں کی پروازیں منسوخ کردی گئیں یا پھر میں تاخیر کردی گئی ہے۔ 

حکام کی جانب سے ابھی تک فضا میں آگ لگنے کی حتمی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید