• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کر لیا، سیکیورٹی الزامات پر احتجاج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران نے برطانیہ کی جانب سے عائد کیے گئے سیکیورٹی الزامات پر احتجاج کرتے ہوئے برطانوی سفیر کو طلب کر لیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی سفیر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا ہے، جس میں برطانیہ کی جانب سے ایران پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

احتجاجی مراسلے میں ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ ان گروہوں کی میزبانی بند کر دے جنہیں ایران دہشت گرد نیٹ ورکس قرار دیتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے 2024ء میں برطانوی نژاد ایرانی صحافی پر حملے کے الزام میں ایران کو موردِ الزام ٹھہرایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسی معاملے پر برطانیہ نے منگل کے روز ایرانی ناظم الامور کو بھی طلب کیا تھا۔

برطانوی حکومت کے مطابق 2024ء میں برطانوی نژاد ایرانی صحافی پر حملے میں ملوث رومانیہ کے 2 شہریوں کو گزشتہ ہفتے سزا سنائی گئی تھی، جبکہ استغاثہ نے حملے میں ملوث افراد کو ایرانی حکومت کی پراکسی قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید