• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلاسگو کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی دستہ 36 رکنی ہوگا

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا 36رکنی دستہ رواں ماہ گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لے گا، پاکستان کے کھلاڑی ایتھلیٹکس، باکسنگ، جوڈو، جمناسٹک، لان بال اور سوئمنگ میں ایکشن میں ہوں گے۔ گیمز23جولائی سے 2اگست تک ہوں گے۔پاکستان کی گولڈ میڈل کی امید ارشد ندیم جو ان دنوں سوئزر لینڈ میں ہیں ، وہاں سے دستے کو جوائن کریں گے، میجر جنرل عادل رحمانی چیف ڈی مشن، ڈاکٹر میثاق رضوی ٹیم ڈاکٹر ہوں گے،کھیلوں کے دستے لاہور اور اسلام آباد سے الگ الگ گروپوں کی صورت میں روانہ ہوں گے۔ جمناسٹکس کا دستہ 20 جبکہ دیگر دستے 21 جولائی کو روانہ ہوں گے۔ ایتھلیٹکس کا دستہ 24 جولائی و روانہ ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید