• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ ویزا پر جانے والی خاتون انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں آف لوڈ

کراچی(مطلوب حسین)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے عمرہ ویزا پر سعودی عرب جانے والی خاتون مسافرہ کوانسانی اسمگلنگ کے شبہ میں جناح انٹرنیشنل نیشنل ائیر پورٹ پر آف لوڈ کردیا ،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے عمرہ ویزا پر سعودی عرب جانے والی ایک خاتون مسافرہ کو آف لوڈ کر دیا،مسافرہ کی شناخت انعم کے نام سے ہوئی، جو پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ویزا کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو رہی تھی،دوران امیگریشن کلیئرنس مسافرہ کو مشکوک سفری معلومات کی بنیاد پر مزید جانچ پڑتال اور انٹرویو کے لیے روک لیا گیا،دوران انٹرویو مسافرہ نے انکشاف کیا کہ اس نے سعودی عرب میں مقیم اپنے دوست الیاس سے ویزا کا انتظام کرنے کی درخواست کی تھی،مسافرہ نے اعتراف کیا کہ وہ اس سے قبل دو مرتبہ سعودی عرب جا چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید