برطانیہ میں اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے بلا مقابلہ لیڈر منتخب ہوگئے، وہ پیر کو نئے برطانوی وزیراعظم بن جائیں گے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر پیر کو بادشاہ چارلس کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔
لیبر پارٹی کنونشن سے خطاب میں اینڈی برنہم نے کہا کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالنے اور آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں، اتحاد کی طاقت عوام کو دکھائیں گے، برطانیہ کو نئی راہ پر لے کر جائیں گے۔
اس سے قبل وزیر داخلہ شبانہ محمود نے اینڈی برنہم کے لیبر پارٹی کے نئے لیڈر منتخب ہونے کی باضابطہ تصدیق کی۔
شبانہ محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی نے قیادت کے انتخاب کا شیڈول مقرر کیا تھا اور ریٹرننگ آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ تمام ضروری تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔