شام کی فوج نے التنف بیس پر ایرانی پاسداران انقلاب کے حملے کی تردید کر دی۔
دمشق میں شامی فوج کے ذریعے نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ التنف کے علاقے پر کسی بھی ایرانی بمباری کی تردید کرتے ہیں۔
اس سے قبل ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے حملوں کے جواب میں شام میں واقع التنف بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی فوج کے مطابق رواں سال کے آغاز میں انسدادِ دہشت گردی اتحاد کے تحت قائم التنف بیس سے اپنی افواج واپس بلا لی گئی تھیں۔